BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ایرانی فوج حکومت کے بعض دیگر حلقوں کے مقابلے میں کسی حد تک معتدل ہے اس لیے اُن کے ساتھ نرمی برتی گئی: صدر ٹرمپ
صدر ٹرمپ کے مطابق، ’اگر کسی ملک کے تمام اداروں اور افراد کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے تو اس کے نتیجے میں وہ ملک کئی نسلوں تک دوبارہ تعمیر اور بحالی کے قابل نہیں رہتا۔‘ تاہم ایران کے جنگی انتظام میں اہم کردار ادا کرنے والے کمانڈ ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت یا آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے بحری جہازوں کو ایران کی مسلح افواج نشانہ بنائیں گی۔‘
ابنِ سہل: وہ مسلم ریاضی دان جن کا سینکڑوں سال پہلے دریافت کیا گیا قانون عینک، کیمروں اور فائبرآپٹک کی بنیاد بنا
روشنی کے سب سے پیچیدہ رازوں میں سے ایک کو حل کرنے والے اسلامی سنہری دور کے یہ ماہرِ ریاضی اور طبیعیات دان تھے ابو سعد العلاء بن سَہل، جنھیں دنیا اب ابنِ سَہل کے نام سے جانتی ہے۔ ان کے نام سے ان کی جائے پیدائش کا کوئی واضح اشارہ نہیں ملتا۔
جاپان کی انڈین آموں پر پابندی: کیا پھلوں میں موجود کیڑے دوسرے ممالک میں پہنچ کر فصلیں تباہ کر سکتے ہیں
اس سے قبل 1980 کی دہائی میں بھی جاپان نے انڈیا سے آم خریدنے بند کر دیے تھے۔ یہ پابندی ایک احتیاطی اقدام کے طور پر عائد کی گئی تھی۔ جاپان کو خدشہ تھا کہ انڈیا سے پھلوں کے کیڑوں کے انڈے یا لاروے ان کے ملک تک پہنچ سکتے ہیں جس سے خود جاپانی زراعت کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو سکتا تھا۔
میزائل پروگرام پر خدشات سے ’حقیقی دوستی‘ تک: پیٹ ہیگسیتھ نے شنگریلا کانفرنس میں پاکستان امریکہ تعلقات پر کیا کہا؟
امریکی وزیرِ دفاع سے جب پاکستان کے میزائل پروگرام پر سوال کیا گیا تو انھوں نے سابقہ امریکی انٹیلیجنس خدشات دہرانے کے بجائے اسلام آباد کو براہِ راست امریکہ کے لیے خطرہ قرار دینے سے گریز کیا۔
پہلے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی: ’پاکستانی سپنرز نے آسٹریلیا کو گوگل میپس کے بغیر گھما دیا‘
پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
افغانستان کا روس سے ’فضائی دفاعی نظام‘ کا معاہدہ: ’پاکستان دوبارہ حملہ کرنے کی جرات نہ کرے‘، طالبان وزیر دفاع
کابل میں ایک معتبر ذریعے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ طالبان حکومت کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے روس کے دورے کے دوران ماسکو کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ ان کی حکومت کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرے۔
’ماہواری کے خون کو چہرے پر لگا کر طالبان سے جان بچائی‘، ایورسٹ سر کرنے والی ذکیہ احمد کی کہانی
آسٹریلیا میں بطور پناہ گزین رہنے والی 30 سالہ ذکیہ نے 21 مئی کو 8,848 میٹر بلند چوٹی پر قدم رکھ کر تاریخ رقم کی۔
دہلی جم خانہ بند کرنے کا فیصلہ، وہ مقام جہاں تقسیمِ ہند سے قبل پاکستان اور انڈیا کے فوجی افسران آخری بار ملے
گذشتہ ہفتے وفاقی حکومت، جو اس 27.3 ایکڑ اراضی کی مالک ہے جس پر یہ 113 سال پرانا کلب قائم ہے، نے اسے 5 جون تک خالی کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ یہ زمین ’دفاعی انفراسٹرکچر اور دیگر اہم عوامی سلامتی کے مقاصد‘ کے لیے درکار ہے۔
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری سیکس کے نتیجے میں خاتون ہلاک، ملزم شوہر چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں
مقدمے کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنی بیوی کے ساتھ اُس وقت دو مرتبہ غیر فطری طریقے سے سیکس کیا، جب ان کے مخصوص ایام چل رہے تھے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































